حکومت نے ضلع اوکاڑہ میں 15ہزار ایکڑ رقبہ پرکپاس کاشت کرنےکا ٹارگٹ دیا؛ محمد اعجاز

41

اوکاڑہ،30مئی(اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع) محمداعجاز نے کہا ہےکہ حکومت نے ضلع اوکاڑہ میں 15ہزارایکڑ رقبہ پرکپاس کاشت کرنےکا ٹارگٹ دیاہے، اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی طرف سے کاشتکاروں کو رہنمائی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   کیا۔ انہوں نے  کہا کہ حکومت نے اس سال پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکپاس کی سپورٹنگ پرائس فی من 8500 روپے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسان کو15لاکھ روپے، دوسرے نمبروالے کو 10لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبرپرآنے والے کو8لاکھ روپے انعامی رقم بھی ملے گی۔