عجائب گھروں کا عالمی دن

29

اسلام آباد،18 مئی(اےپی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ‘‘انٹر نیشنل میوزیم ڈے’’ 18مئی کو منایا گیا۔اس دن کا مقصد تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

دنیا بھر کے عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں اس وقت تقریباً 60 عجائب گھر ہیں جن میں سائنس، نیچرل ہسٹری، آرکیالوجی، تعلیمی، ثقافتی اور ملٹری میوزیم لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

نیشنل میوزیم کراچی، لوک ورثہ میوزیم اسلام آباد، ٹیکسلا میوزیم، لاہور میوزیم پاکستان کے بڑے عجائب گھروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان عجائب گھروں میں قیمتی نوادرات سے لے کر پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کی گئی ہے۔