عزت کا معیار علم و تقوی پر ہونا چاہیے اور معیار زندگی دولت کا حصول قطعا نہیں ہونا چاہیے ،ڈاکٹر محمد علی

22

ملتان 10مئی (اے پی  پی ):بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر و چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ عزت کا معیار علم و تقوی پر ہونا چاہیے اور معیار زندگی دولت کا حصول قطعا نہیں ہونا چاہیے بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے 17ویں کانووکیشن سے بطور چانسلر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی ہم نے دولت کے حصول کو ہی سب کچھ تصور کرلیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے آپ علم و تقوی کی بنیاد پر جو ترقی حاصل کرسکتے ہیں وہ پیسے کے حصول میں شامل نہیں انہو ں نے کہاکہ کامیاب زندگی کے لیے ماں باپ اور اساتذہ کرام کا احترام تمام طلباو طالبات پر لازم ہے اور اس بات پر اللہ کا شکرادا کیا کریں کہ اللہ تعالی کی پاک ذات نے انسان کو بے پناہ نعمتوں اور خوبیوں سے نوازا ہےانہو ںنے مزید کہا کہ رزق اللہ نے پہلے ہی لکھ دیا ہے لہذا توکل کرتے ہوئے اس کو زیادہ سے زیادہ باٹنا شروع کردیں آپ کے پاس اللہ کی نعمتوں کا انبار لگ جائے گااور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا انہوں نے کہاکہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کسی بھی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباءمبارک باد کے مستحق ہیں انہو ںنے کہاکہ میں توقع رکھتا ہوں پی ایچ ڈی و ایم فل کرنے والے سکالرزو گریجوایٹس اپنے ملک کی خاطر خدمات سرانجام دیں گےاور اس کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےچانسلر نے گورنر پنجاب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بدولت ہم بڑی تیزی کے ساتھ دو کانووکیشن منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کامیاب کانووکیشن کے انعقاد میں گورنر پنجاب محمد بلیغ لرحمن کے خاص طورپر ممنون ہیںوائس چانسلر نے آرگنائزنگ کمیٹی و انتظامی افسران اور اساتذہ کرام کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور شایان شان تقریب کے انعقاد کے لیے ان کی خدمات کو سراہاقائم مقام وائس چانسلر و ڈین ڈاکٹر محمد عزیر نے خطاب کرتے ہوئے چانسلر و وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی و دیگر انتظامی افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ خوشی کا دن ہے کہ سینکڑوں طلباءطالبات ڈگریاں لے کر جارہے ہیں اور میں توقع کرتا ہوں کہ یہ طلباءیونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گے تقریب میں رجسٹرار محمد زبیر احمد خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈین حضرات ، چیئرمین و ڈائریکٹر حضرات و انتظامی افسران سمیت طلباءطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی