قومی تنصیبات پر حملے، افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، صوبائی صدر ڈاکٹر شکیل

17

کوئٹہ 18 مئی(اے پی پی ): کوئٹہ میں  مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا سبز۔ ہلالی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور سانحہ نو مئی کے زمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلے مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام میٹرپولیٹن سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ سبز ہلالی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر ڈاکٹر شکیل کا کہنا تھا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ پاک آرمی  کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے اور قومی تنصیبات پر حملے اور افواج پاکستان کے ساکھ کو نقصان پہنچے والے کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ 9مئی کے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث افراد کو گرفتاری کرکے قانون کے کہڑے میں لایا جائے اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔