لاہور، 5مئی(اے پی پی): چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے دفتر میں پیپر لیس ورکنگ سسٹم کا با قاعدہ آغازکر دیا۔پیپر لیس ورکنگ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے E-FOASسسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔تمام محکمے اپنی فائلیں E-FOASسسٹم کے ذریعے بھجوائیں گے۔سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن مریم خان نے چیف سیکرٹری کوE-FOAS سسٹم پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پیپرلیس ورکنگ ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم سے نہ صرف پیپر اور پرنٹنگ کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کام کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔