محدود وسائل کے باوجود شہر  کو مکمل صاف ستھرا کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سی ای او ملتان

27

ملتان،19مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے محدود وسائل کے باوجود ملتان شہر صاف کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 جمعہ کے روز ایم ڈبلیو ایم سی کی طرف سے شہر اولیا میں خصوصی صفائی آپریشن کیا۔خصوصی صفائی آپریشن کے دوران شہر بھر کی اہم شاہرات کی صفائی سمیت جامعات ، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے روٹس پر دھلائی اور سکریپنگ کی گئی۔

سی ای او شاہد یعقوب نے فیلڈ میں دورہ کیا ،صفائی کا جائزہ لیق،عملہ صفائی کی حاضری اور آپریشنل گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 سو سینٹری ورکرز شدید گرم موسم میں عوامی خدمت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ٹھکانےلگایا جارہا،عید قربان سے قبل شہر بھر کو مکمل صاف ستھرا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ ملازمین کا کلچر ختم کرنے کیلئے خصوصی چیکنگ ٹیمیں بنائی گئی ہیں،شہریوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔