ملتان،150 کلو گرام مضر صحت مرغیوں کا گوشت تلف،مالکان کو 25 ہزار جرمانہ

10

ملتان،08مئی(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نےپل ترگڑ بستی ملوک میں پولٹری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے باسی اور بدبودار گوشت کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے اور کارروائی کے دوران 150 کلو گرام مضر صحت مرغیوں کا گوشت تلف کردیا گیا ہے جبکہ پولٹری شاپ مالکان کو 25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام تک معیاری گوشت کی ترسیل کیلیے پولٹری اور میٹ شاپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔