ملتان،21 مئی(اے پی پی):ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق مہمات اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانےکا مقصد ہائی ویزاورشہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایک مقامی اسکول میں پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی جانب سے منعقدہ روڈسفیٹی سمینارسے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اورمرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس نے کہا روڈ کراس،روڈپر لگے ساین بورڈ اور روڈ مارکینگ کوملحوظ خاطررکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہماراروشن مسقبل ہے اورنوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
ہما نصیب نے کہا کہ انسانی جان کو روڈحادثات سے بچانا پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ذمدداری ہے۔ انہوں نے کہا سکول کے سربراہ سےاس بات کا عہدلیاگیاکہ وہ طلباءسے موٹر سائیکل پرعقب نما اینوں(شیشوں)اور ہیلمیٹ کااستمال لازمی کروائیں گے۔
انچارج جاوید عربی نے روڈ سیفٹی آگاہی متعلق پنجاب ہائی وے پٹرول کے اس اقدام کو سراہا اورعملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔
سیمینار کے بعد موٹر سائیکل پرعقب نما اینوں(شیشوں)اورہیلمیٹ کی افادیت کاشعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک بھی کی گئی۔