ملتان؛ آٹھ شاہراؤں پر جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس ، کام  جلد مکمل کرنے کی ہدایت

11

ملتان، 12 مئی )اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کی ہدایات پر آٹھ شاہراؤں پر جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جائزہ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق نے کی۔ واسا، ایم سی اورہائی وے کی آٹھ شاہراؤں پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری و فوکل پرسن رانا اخلاق نے کہا کہ منصوبوں پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی،منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے  کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

رانا اخلاق نے منصوبوں میں سستی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیاگیا ہے، روزانہ اور ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ دی جائے اور آفیسران منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔