ملتان؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ویسٹ مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور کاجائزہ

29

ملتان،12 مئی(اے پی پی ): پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت  ویسٹ مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں  ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ  کے حوالے سے مختلف امور کاجائزہ لیا گیا ۔متعلقہ افسران نے  ہسپتال کے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی اور انسی ریٹرز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کو انتہائی اہم معاملہ قرار دیتے ہوئے فضلے کو تلف کرنے اور باغبانی کے فروغ کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

اجلاس میں پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز و ڈین بیسک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، کیمپس ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر طارق سعید پیرزادو اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی, ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور ڈاکٹر ولی سمیت ویسٹ مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔