ملتان؛ کمشنر کا نشتر2 کی زیر تعمیر سائٹ کا دورہ، کام کی رفتار و مسائل بارے تفصیلی بریفنگ لی

5

 

ملتان، 09 مئی (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے نشتر2  کی   زیر تعمیر سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ،صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب  کی  خاص توجہ ہے، منصوبوں کی تکمیل میں  معیار پر خصوصی  توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے،کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عوامی مفاد کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل ہوتے ہی مشینری نصب  کی جائے ،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر منصوبوں کی انسپکشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں،عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائ جائے۔

کمشنر عامر خٹک کو نشتر2 پر کام کی رفتار و مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ او پی ڈی کا 36 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے،ہسپتال میں سیورج انسٹالیشن،سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ واش رومز میں سینٹری فٹنگ کا کام جاری ہے۔350 سے زائد ورج فورس اس وقت سائٹ پر کام کر رہی ہے۔ٹرانسفر، پاور کیبلز، پینل میپکو انسپکشن سرٹیفکیٹ کے بعد انسٹال کردیے جائیں گے۔آئی ٹی سیکشن کے فعال ہوتے ہی پیپر لیس ٹیکنالوجی پر کام کیا جائے گا۔میپکو ہسپتال سائٹ سے پولز، بے ہنگم لٹکی تاروں کو شفٹ کرے گا۔ ہسپتال کے او پی ڈی بلاک میں دروزاے لگائے جا چکے ہیں۔ او پی ڈی 30 مئی تک مکمل فعال جبکہ ہسپتال کا فیز1 دسمبر2023 تک فنکشنل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ایڈیشنل ڈپٹ کمشنر محمد سمیع،اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار، پروجیکٹ ڈائریکٹر عدنان،نشتر انتظامیہ، آئ ڈیپ حکام، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔