ملتان؛ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خواجہ اعجاز کی رہائش گاہ آمد، ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی

17

 

ملتان، 22 مئی(اے پی پی ): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خواجہ اعجاز کی رہائش گاہ نشیمن کالونی آمد، انہوں نے خواجہ اعجاز کی ہمشیرہ اور خواجہ مقبول کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی۔

گورنر پنجاب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلہ سے برداشت کر نے کی توفیق دے۔

اس موقع پر خواجہ اعجاز اور خواجہ مقبول نے کہا کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس مشکل وقت میں ہماری ڈھارس باندھی اور ہمیں حوصلہ دیا۔