ملتان؛ یوم تکریم شہداء پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ریلی نکالی گئی

8

ملتان،25 مئی(اے پی پی ):یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ ریلی کا مقصد  شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ ریلی کے شرکاء نے  شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔