ملتان،18 مئی(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے زیر تعمیر میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔انہوں نے زیر تعمیر کارڈیالوجی بلاک، نشتر2 ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہدایات دیں اور بریفنگ لی۔
اس موقع پر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ کارڈیالوجی کی او پی ڈی فعال کرنے کیلئے 30مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں میگا فنڈز فراہم کر رہی ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے کارڈیالوجی کی او پی ڈی پر پیشرفت پر ایکسئن بلڈنگ حیدر علی کو سراہا۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگ حیدر علی نے بتایا کہ 30 مئی تک گراونڈ فلور، فرسٹ فلور مکمل کردیے جائیں گے،او پی ڈی کی مکمل 40 کمرے فنکشنل کردیے جائیں گے، 2 منزلوں پر مکمل دروازے انسٹال کئے جاچکے ہیں جبکہ کارڈیالوجی کا توسیعی بلاک 30 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ ،اے سی سٹی سیمل مشتاق، اے سی صدر عامر افتخار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔