ملتان ؛ ضلعی انتظامیہ کا آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے مینگو فیسٹول منانے کا فیصلہ

6

ملتان، 24 مئی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر اولیاءکی سوغات آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے مینگو فیسٹول منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مینگو فیسٹول کیلئے ضلعی محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگری کلچر یونیورسٹی اور ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے مینگو فیسٹول بہترین پلیٹ فارم ہے۔مینگو فیسٹول میں مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعو کرینگے۔

عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ مینگو فیسٹول میں میوزیکل و کلچرل شوز اور انٹرٹیمنٹ بھی ہوگی مینگو فیسٹول سے دنیا بھر میں ملتانی سوغات کو متعارف کرکے ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں  نے کہا کہ مینگو فیسٹول میں سو سے زائد ورائٹی متعارف کرائی جائے گی اور شہریوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔