ملتان،23 مئی(اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ہدایت کی ہے کہ ملتان میں امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے شر پسند افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملتان میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا مجموعی طور پر جائزہ لیا گیا ، افسران نے آ ر پی او کو امن و امان بارے تفصیل سے بریف کیا ۔
ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ شر پسند عناصر کے خلا ف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے، شرپسند افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اجلاس میں ایس پی لیگل محمد افتخار کے علاوہ ڈسٹرکٹ ملتان کے ڈی ایس پی / ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی ۔