میرپورخاص؛پاک فوج کے حق میں ریلی ، فلک شگاف  نعرے لگائے گئے

26

میرپورخاص،19مئی (اے پی پی):  پاک فوج کے حق میں پٹھان برادری، سیاسی وسماجی، تاجر تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ،  جنرل سیکریٹری امین میمن، امن ویلفئیر فائونڈیشن بشیر الاھی محمدی، ال پرائیویٹ اسکو ایسو سی ایشن کے فیصل خان یوسف زئی ، نائب پگدار آغا روز امان مرغزانی، انفارمیشن پگدار غوث محمد پٹھان و دیگر نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر ضلعی پگدار پیر زبیر جان سرھندی نے کہا کہ  پورے سندھ کی طرح میرپورخاص میں  بھی پاک فوج کے حق اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی  نکالی گئی   ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم  پاکستان اور پاک فوج سے محبت کرتے ہیں، آج ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم سکون کا سانس لے رہے ہیں، ہم انکی  قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

پیر زبیر جان سرھندی نے کہا کہ  آج تک باڑر پر ہمارے جوان ہمارے لیئے شہادتیں نوش کر رہے ہیں  ،مائوں کے لال ان سے جدا ہو رہے ہیں، بیٹے یتیم ہورہے ہیں، ہماری بہنیں بیوہ  ہورہی ہیں،  وہ قربانیاں کیوں دے رہے ہیں،   وہ سب ہمارے لیئے ہمارے وطن کے لیئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاک فوج کے ساتھ جو ہوا وہ بلکل غلط ہوا، انکی تنصیبات کے ساتھ جو ہوا شہداء کی قبروں کے ساتھ جو ہوا وہ بلکل غلط اور انتہائی نا مناسب تھا  ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں کسی کے بھکاوے میں نہیں آنا چاہیئے، ہمیں ہر دکھ سکھ اور ہر موڑ پر اپنی پاک افواج کے  ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیئے سوچنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ  پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان اور پاک افواج کے حق میں فلک شگاف  نعرے لگائے گئے اور پاک فوج اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔