نوشہرہ ورکاں،23مئی(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں پنجاب گورنمنٹ کے حکم پر ناجائز تجاوزات اور گندگی پھیلانے کے ذمہ دار افراد کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری جرمانے کئے گئے۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سدرا ڈار کی نگرانی میں دوکانداروں کی جانب سے تھڑوں سے باہر لگائے گئے سودا سلف پر ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر انکروچمنٹ عمران نذیر اور دیگر عملے نے مین بازار ۔کڑیال روڈ ۔ ایریا میں متعدد دوکانداروں کو 21000 ہزار اور گندگی پھیلانے میں ملوث افراد کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا اور دوکانوں کو آگے تجاوزات نا بڑھانے کی سختی سے تنبیہ کی اور شہر میں صفائی کے ماحول کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کے لیے کہا ہے۔