ملتان،20 مئی(اے پی پی ):نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک کی رنگارنگ تقریبات آج اختتام پذیر ہو گئی ہیں ، اختتامی تقر یب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے ۔
سٹوڈنٹس ویک میں طلبہ انتہائی پرجوش نظر آئے۔تقریبات 18 سے 20 مئی تک جاری رہیں،تقریبات میں مقابلہ حسن قرآت و نعت، مشاعرے، سپورٹس اور میوزک سمیت مختلف کلچرل شوز پیش کیے گئے۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اختتامی تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیاں جہاں تعلیمی پہلوؤں کی تکمیل کے لیے ضروری سمجھی ہیں وہاں غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کواپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔