نوشہرو فیروز،22 مئی (اے پی پی ): ضلع بھر کے 9 ٹاؤن کمیٹیز کے 82 اور 68 یونین کاٶنسلز کے 272 منتخب چئرمین، وائیس چئرمین اور کاٶنسلرز نے حلف اٹھالیا ۔ منتخب نمائندوں سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے حلف لیا۔
حلف لینے والوں میں نوشہروفیروز تعلقہ کے 3 ٹاؤن کمیٹی کے 25 بھریا تحصیل کے 22 کنڈیارو ٹاؤن کامیٹی کے 12 محراب پور کے 2 ٹاؤن کمیٹیز کے 23 کاؤنسلرز سمیت ضلع بھر کے 68 یونین کاٶنسل کے 136 چئرمین، وائیس چئرمین سمیت 408 جنرل کاٶنسلر شامل ہیں۔جبکہ دو میونسپل کمیٹیز اور 68 ضلع کاٶنسل ممبرز سے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز شاہزیب شیخ نے حلف لیا۔