نوشہرہ ورکاں، 12 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کے 14ہزار تھیلے برآمد کر لئے ہیں ، کارروائی عابدآباد،متہ ورکاں اور کلیاں میں کی گئی ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت کی طرف سے گندم خرید کا دیا گیا ہدف ہر حال میں پورا کیاجائے گا۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ذخیرہ اندوزی سے اسلام نے بھی منع کیا ہے اورایسا کرنا قانونی طور پر بھی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی کرنے اور سمگل کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام افراد ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع کریں،اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔











