اسلام آباد,9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےاقتصادی امورسردار ایاز صادق نے جرمنی میں جرمن پارلیمانی وزیر برائے اقتصادیات نیلز آنن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں وفود کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں جرمنی کی جانب سے 163 ملین یورو کی اقتصادی امداد کا اعلان کیا ۔مذکورہ امداد 3 سے 5 سالوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دی جائے گی۔ جرمنی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے سے 27ملین یورو کی اضافی اور فوری امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کے ذریعے تقسیم کی جائے گی ۔ دونوں ممالک کا اقتصادی شعبوں، سرمایہ کاری، ماحولیات، توانائی اور فنی تربیت میں تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جرمنی سے تعلقات دیرینہ ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔