پتوکی؛یوم تکریم شہداء کے موقع پر میونسپل کمیٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد

5

پتوکی،25 مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہداء پاکستان کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب  میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے کہا کہ آج کے دن وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان ہمارے اصل ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے کہا کہ ملکی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہداء کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے پر شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے جانوں کو نذرانہ پیش کر کے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کیا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جائیگا۔

تقریب میں صحافی وکلاء اور شہریوں نے بھرپور  شرکت کی۔