پشین؛ جوانان پاکستان نظریاتی کے زیر اہتمام پاک فوج ذندہ باد ریلی

11

پشین، 21  مئی( اے پی پی ):جوانان پاکستان نظریاتی بلوچستان کے زیر اہتمام پاک فوج ذندہ باد ریلی نکالی  گئی ۔ ریلی سے خطاب میں صوبائی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ، ضلع پشین کے صدر عبدالجبار پھٹان، ضلعی سیکرٹری جنرل دولت خان اچکزئی، ضلعی رہنما حاجی عبدالنافیع اچکزئی، تحصیل برشور صدر عبدالہادی کاکڑ، جعفر خان کاکڑ، نصردین کھرل اور دیگر رہنماؤں نے  کہا کہ گزشتہ دنوں اقتدار کے نشے میں مبتلا اغیار کے ایجنٹوں نے ملکی اور فوجی املاک کو جس طرح جلایا، نقصان پہنچایا یہ کام تو موودی اور یہودی بھی نہیں کرسکتے، ہم آرمی چیف جنرل عاصم مینرسے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی  کرے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر فلفور پابندی لگا دی جائے، پاک فوج اور انٹیلیجنس ادارے ہمارے لئے ریڈ لائن ہیں، کسی بھی پولیٹیکل پارٹی یاجماعت سے تعلق رکھنے والے اور یہودی کے ایجنٹوں سے تعلق رکھنے والے غداروں نے آئندہ ایسی ناپاک جسارت کی تو جوانان پاکستان نظریاتی  ایسا دندان شکن جواب دے گا کہ انکے بیرونی آقا بھی یاد رکھیں گے۔

مقررین نے کہا کہ  جوانان پاکستان نظریاتی، وزیراعظم  سے مطالبہ کرتی  ہے  کہ وہ ان سارے نقصانات  کا ازالہ  تحریک انصاف کے لیڈروں سے کرے۔

 اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج ذندہ باد کےفلگ شگاف نعرے لگائے اور پاک فوج کو ہرقسم کی تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ  ہم پاک فوج کے جوانوں کیساتھ ملکر ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحافظ اپنے خون سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوانان پاکستان نظریاتی اپنے رہبر معظم غازی جنرل حمید گل اور جنرل حمید گل فاوڈیشن کی چیرپرسن محترمہ عظمی گل  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریںگے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں پرفخر کرتے ہیں۔