پنڈی بھٹیاں، 14 مئی(اے پی پی):ہارٹ لائن تنظیم کی جانب سے سکھیکی منڈی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے 9 مئی کے واقع کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چند شرپسند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے عسکری ادارے کو نشانہ بنایا اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا۔
ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر لاہور سرگودھا پر نئی منڈی کے قریب اختتام پزیر ہوئی۔