پی این سی اے میں شام موسیقی ، استاد شبیع سین کی شاندار پرفارمنس، تان سین کی یادیں تازہ

69

اسلام آباد، 08 مئی  (اے پی پی ):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں  عالمی  شہرت یافتہ  ستار ساز استاد شبیع سین  کے ساتھ  صوفی  موسیقی کی ایک شام کا اہتمام کیا  گیا، صوفی  نائٹ میں استاد شبیع سین نے صوفی شاعروں  کا کلام گا کر دادِ تحسین وصول کی ۔امیر خسرو ، بابا بلھے شاہ  ، خواجہ  فرید  ، خواجہ نظام الدین اور دیگر کے کلام  کو حاضرین  سے خوب داد وصول  ہوئی ۔

 موسیقی شام کا  اہتمام سوسائٹی آف ایشیئن سویلائزیشنز پاکستان نے کیا تھا،  قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئر پرسن نیلو فر بختیار کی  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ صوفیائے کرام کا کلام معاشرے  میں امن  اور  بھائی  چارے  کو  فروغ دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ شبیع سین کا  تعلق تان سین  کی  18 ویں  نسل  سے ہے ، انکا خاندان  جنوبی ایشیائی  اور  فارسی موسیقی کی  روایات کو لے کر  چل رہا ہے ۔