چنیوٹ،21 مئی (اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جا ری ہے۔
اتوار کو نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد صدیق اکبرمحلہ گڑھا سے استحکام پاکستان، پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کی طرف سے ایک ریلی نکالی گی جس کی قیادت سابق ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کی جس میں پارٹی کے عہدیدران کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج،آرمی چیف کے پلے کارڈ اور پنیافلیکس اٹھا رکھے تھے۔ریلی فرنیچر مارکیٹ لائبریری پارک تک نکالی گی۔
ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سابق ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان سڑکو ں پر ہے اور اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو نے کا اعلان کرتا ہے،پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پاکستان کی سرکاری املاک کی توہین کی،جناح ہاوس کور کمانڈر کی توہین کی اور انکی قیمتی اشیاء کو جلایااور فوج کو گالیاں دیں۔