کوئٹہ، 21 مئی ( اے پی پی ) : چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے ایوب اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور 34 ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیکریٹری کھیل اور ڈی جی سپورٹس کی جانب سے چیف سیکریٹری کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے چیف سیکریٹری کو سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری نے میڈیا سیل کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا اور اہم امور پر ہدایات بھی جاری کیں۔