ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کی زیرِ نگرانی انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹ سال ٹورنامنٹ کا انعقاد

18

 

اسلام آباد،9مئی(اے پی پی):ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کی زیرِ نگرانی انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹ سال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ نٹ ملٹی پرپز گراؤنڈ ایف سکس اسلام آباد میں کھیلا گیا۔

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق فٹ سال ٹورنامنٹ دو مراحل میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں پول میچز کروائے گئے جس میں سی سی او   ، اسلام آباد پولیس ، وزارت خارجہ اور سی ڈی اے کی ٹیم نے شرکت کی۔ پہلا میچ وزارت خارجہ کی ٹیم اور اسلام آباد پولیس کے درمیان ہوا جس میں وزارت خارجہ کی ٹیم فاتح قرار پائی، جبکہ دوسرا میچ سی ڈی اے اور سی سی او کی ٹیم کے درمیان ہوا جس میں چیف کمشنر آفس کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

تیسرا میچ سی سی او اور اسلام آباد پولیس کے درمیان جبکہ چوتھا میچ سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کی ٹیم کے درمیان ہوا۔چیف کمشنر فٹ سال ٹیم کے قیادت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی جبکہ سی ڈی اے کی طرف سے ممبر فنانس سید مظہر حسین شاہ نے کی۔

فٹ سال کے سیمی فائنل اور فائنل میچز 10 مئی ایف سکس ملٹی پرپس گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد و سی ڈی اے افسران سمیت شائقینِ فٹ سال کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔