ڈیرہ بگٹی؛ملیریا آگاہی واک،ڈی ایچ او ڈاکٹر اعظم کا احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور

32

ڈیرہ بگٹی،30اپریل(اے پی پی ): محکمہ صحت ڈیرہ بگٹی اور بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کے مشترکہ تعاون سے ملیریا متعلق آگائی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیلدار ڈیرہ بگٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال اساتذہ، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے  شرکت کی۔

 واک ڈی ایچ او آفس سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے شرکاء سے ڈی ایچ او  ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا سے بچاؤ اور روک تھام کا واحد حل علاج اور احتیاطی تدابیر ہے، ملیریا سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم احتیاط صفائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا، گندھے پانی کو جمع ہونے سے روکنا،مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کیلئے جالی اور دواؤں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جا سکتاہے۔