کوئٹہ،19مئی(اے پی پی): حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم نے دو روزہ چیس چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا ہے ، چیمپئن شپ 7 راؤنڈ پر مشتمل ہوگا، جس میں 90 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، انڈر 20 کھلاڑیوں کو کیش انعامات دیئے جائیں گئے۔
اس موقع پر حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم کا کہنا تھا کہ دو روزہ چیس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 19 سال کے بعد کوئٹہ میں 34نیشنل گیمز کا انعقاد کروایا اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ویران میدانوں کو ایک بار پھر سے آباد کیا۔
اس موقع پر چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے تعمیر نو پبلک کالج میں چیس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا اور آج ہونے والے دو روزہ چیس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔