کوئٹہ؛ یوم تکریم شہداءِ  پر  ریلی ،شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

19

کوئٹہ، 25 مئی ( اے پی پی ): یومِ تکریم شہداءِ پاکستان کی مناسبت سے مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی، ڈپٹی مئیر حاجی خان پلال کی قیادت میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد سے نکالی گئی، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میونسپل کارپوریشن آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج بلوچستان پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ریلی میں پاک فوج کے حق میں بلند آواز میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی کو پولیس  کیجانب سے    ڈی ایس پی سرکل اوستا محمد محمد اشرف جمالی کی قیادت میں فل پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔

ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طاہر حبیب تنیو  میونسپل کارپوریشن  اوستہ محمد کے کونسلران ثناء اللّه مستوئی  بگن خان جمالی ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی رئیس محمد جان پلال راجہ خان گولہ ریاض احمد تنیو عبدالرزاق  فائق علی بنگلزئی محبوب خان پلال صادق علی بوہڑ لیاقت علی بلیدی ڈاکٹر عطاء اللّه جمالی  و دیگر سیاسی سماجی اور محب وطن شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔