کوئٹہ،24 مئی (اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز جوڈو میں آرمی نے گولڈمیڈل اپنے نام کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ایچ ای سی ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
مردوں کے50کلو گرام کیٹگری میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے چاندی، ایچ ای سی اور بلوچستان نے کانسی کے تمغہ اپنے نام کیے جبکہ 60کلوگرام میں آرمی گولڈ، پنجاب چاندی، ایچ ای سی اور ریلوے نے کانسی کے میڈل جیتے جبکہ 66کلو گرام کیٹگری میں آرمی نے گولڈ، واپڈانے چاندی، نیوی اور سندھ نے کانسی کے تمغہ جیت لیے جبکہ خواتین 44کلوگرام کی کیٹگری میں ایچ ای سی نے گولڈ، پنجاب نے چاندی، خیبرپختونخوا اور آرمی نے کانسی کے میڈل جیتے جبکہ48 کلوگرام کی کیٹگری میں آرمی گولڈ، خیبرپختونخوا نے چاندی، پنجاب اور سندھ نے کانسی کے تمغہ جیت لیے۔