گوجرانوالہ،25مئی(اے پی پی): قائمقام سٹی پولیس آفیسر حسن افضل کی سر براہی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔فلیگ مارچ اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرا۔فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے دستوں اور ٹریفک پولیس نےشمولیت کی.شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر شہریوں نے فلیگ مارچ کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے۔
قائمقام سٹی پولیس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔