گوجرانوالہ،11 مئی (اے پی پی): سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر سیکیورٹی اورلاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گوجرانوالہ پولیس نے فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے کی۔مارچ میں سینئر پولیس افسران، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔
اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا گوجرانوالہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔











