گوجرانوالہ: گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،13500 بوری گندم برآمد

15

گوجرانوالہ، 05 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، کاروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن نے ریونیو افسران و محکمہ خوراک کے عملہ کے ہمراہ کی۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ مرتضٰی رائس مل قلعہ دیدارسنگھ گودام سے 13 ہزار بوریاں اور کشمیر رائس ملز قلعہ دیدارسنگھ سے بھی 500 بوری گندم برآمد؎ہوئیں، کاروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن نے ریونیو افسران و محکمہ خوراک کے عملہ کے ہمراہ کی،تحویل میں لی گئی گندم سرکاری گودام میں منتقل کر دی گئی۔