گوجر خان؛ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پر  یوم تکریم شہدا پر تقریب ، ریلی  بھی نکالی گئی

14

گوجر خان،25 مئی( اے پی پی): سابق صوبائی وزیر و مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پر  یوم تکریم شہدا کے حوالے سے مرکزی  تقریب  منعقد ہوئی  اور بعدا ازاں   ریلی    نکالی  گئی  ، ریلی کے شرکا نے شہر کا چکر لگایا۔ریلی میں  مسلم لیگ  ن  کے    سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ حمید ایڈووکیٹ و دیگر عہدداروں کے ساتھ ساتھ پارٹی ورکروں نے شرکت کی   ۔

اس موقع پر   سابق  صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض  و دیگر نے کہا کہ قوم فوج کے ساتھ ہے  اور شہیدوں کی عزت کرنا جانتی ہے ۔