گھوٹکی؛بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزم گرفتار

8

گھوٹکی،14مئی(اے پی پی): خانپور مہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او خانپور مہر اصغر علی اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خانپور مہر پولیس کو اطلاع ملی کہ سکھر سے خانپور مہر شراب منتقل کی جا رہی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک چھوٹی وین سے 156 لیٹر شراب اور 48 بیئر بوتلیں برآمد کر کے ایک ملزم وین ڈرائیور مبین کو حراست میں لے لیا ہے، شراب خانپور مہر میں ایک گھر میں منتقلی کے دوران کارروائی کی گئی جبکہ شراب فروخت کرنے والا ایک ملزم کپیل کمار موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم پر منشیات فروشی کے آٹھ مقدمہ درج ہیں جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

 ایس ایچ او کے مطابق برآمد کی گئی شراب کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔