ہرنائی،30اپریل(اے پی پی):ہرنائی وگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژلہ باری ہوئی،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوا تاہم ژلہ باری سے زمینداروں کے تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بارش کے باعث ندی نالوں میں سیلابی ریلے سے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔