یومِ تکریمِ شہداء ، کور ہیڈ کواٹر پشاور میں تقریب،شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش

5

پشاور، 25مئی(اے پی پی): یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے حوالے سے کور ہیڈ کواٹر پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں شہداء کے لواحقین ، عسکری اور سول حکام ، سول سوسائٹی، کھلاڑیوں ، سکولوں اور یونیورسٹز کے طلباء ، علماء اور مشائخ ، تاجر سوسائٹی ، ڈاکٹرز  اور مائینورٹیز کے نمائندے شامل تھے۔ چیف سیکٹرری کے پی اور آئی جی پولیس کے پی کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ تھے ۔