یومِ تکریمِ شہداء پاکستان ، کور کمانڈر پشاور کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج تحسین

2

پشاور، 25مئی(اے پی پی): یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے حوالے سے کیپٹن کرنل شیر خان کے مقبرہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے عظیم قربانی کے اعتراف میں کیپٹن کرنل شیر خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔کور کمانڈر پشاور نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکی قربانیوں اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 تقریب میں شہداء کے لواحقین ، اعلی فوجی و سول حکام ، سول سوسائٹی کے نمائندوں،مختلف سکولوں کے بچوں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔