یوم تکریم شہدائے پاکستان، ہیڈکوارٹر ایف سی این اے گلگت میں تقریب منعقد

12

گلگت،25مئی (اے پی پی): “یوم تکریم شہدائے پاکستان ” کے حوالے سے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے گلگت میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل ستارہ جرات اور سینئر ویٹران بریگیڈیئر سلیم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر پاک آرمی ، جی بی سکاؤٹس ، جی بی پولیس اور رینجر ز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

تقریب میں پاک آرمی ، پولیس، رینجرز ، جی بی سکاؤٹس ، اعلیٰ سول افسران، شہید کے لواحقین، ویٹران اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ اس دن کی مناسبت سے  کمانڈر این ایل آئی سنٹر بریگیڈیئر خرم  اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  لالک جان شہید کے قبر پر فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور  لالک جان شہید  کے خاندان کے افراد کے ساتھ ملاقات کی۔اسکے علاوہ گلگت بلتستان بھر میں شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

بعد ازاں مختلف سکولوں کے بچوں نے یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حق میں ریلیاں  نکالیں۔