یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے مظفرگڑھ میں فلیگ مارچ کا انعقاد

8

مظفرگڑھ، 25 مئی (اےپی پی):25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے مظفرگڑھ میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پاکستان آرمی، پولیس،ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور اداروں کی گاڑیوں نے شرکت کی۔

ڈی پی او کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کا قیام اور شہداء پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس امن دشمنوں کے خلاف بر سرِ پیکار ہیں۔

 فلیگ مارچ میں پاکستان آرمی کی طرف سے برگیڈئر نصرمن اللہ نےشرکت  کی۔