کوئٹہ 18 مئی (اے پی پی): 34ویں نیشنل گیمزکبڈی ایونٹ میں آرمی اور نیوی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نیشنل گیمز کے سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کبڈی ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل کھیلے گئے۔ پہلا سیمی فائنل آرمی اور ائیر فورس کے درمیاں ہوا۔ آرمی نے ائیر فورس کو 17کے مقابلے میں 51پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرا سیمی فائنل نیوی اور واپڈا کے درمیا۔ ہوا جو نیوی نے 28کے مقابلے میں 48پوائنٹس سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔