اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2023 میں شرکت کے بعد قومی دستہ وطن واپس پہنچ گیا

6

کراچی، 27 جون (اے پی پی):اولمپک کے قومی دستے میں شامل کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان کا جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گیمز کے 11 کھیلوں میں شرکت کی تھی۔125 رکنی دستے میں 87 ایتھلیٹس ، یونیفائیڈ پارٹنرز، 30 کوچز اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔پاکستان نے 9 مختلف مقابلوں میں 10 گولڈ میڈلز کے علاوہ متعدد سلور اور برونز میڈل جیتے ہیں۔جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز پیر کی شب اختتام پذیر ہوگئے تھے۔