اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز، 50 میٹرریس میں ثمینہ بی بی اورمحمد بشار نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

21

برلن (جرمنی)،19 جون (اے پی پی ):اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں ایٹھلیٹکس ایونٹ کے پہلے دن 50 میٹرریس میں پاکستان کی ثمینہ بی بی اورمحمدبشار نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

عمارابراہیم نے 200 جبکہ عبدالحسیب نے 800 میٹرز ریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی فضاعباسی نے 200 میٹر،من بی بی نے 400 میٹر اورمیرواعظ نے 1500 میٹر ریس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ محمدلقمان اورمناہل  100 میٹر کے کواٹرفائنلزمیں پہنچ گئے۔شاٹ پٹ ایونٹ میں پاکستان کے عمیرکیانی نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔