اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے اپنا پہلا میڈل جیت لیا

22

برلن (جرمنی)،20 جون (اے پی پی ):اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے اپنا پہلا میڈل جیت لیا۔ پاورلفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے بیک اسکواٹ میں 90 کلوگرام وزن اٹھاکر سلورمیڈل اپنے نام کیا۔