کوئٹہ8 جون (اے پی پی ):اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے کک باکسر شازیب رند نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے شازیب رند کو امریکہ میامی لائٹ ویٹ 68 کلوگرام کک باکسنگ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اب دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کا نام روشن کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد خان لہڑی، رکن صوبائ اسمبلی ثناءاللہ بلوچ بھی موجود تھے۔