اسلام آباد ،08 جون ( اےپی پی):مالی سال 2022-23 کے دوران محصولات کی وصولی میں 18.1 فیصد کا اضافہ ،جولائی تا مئی کے دوران درآمدات میں 29.2 فیصد کی کمی ، کمی کے بعد گذشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 72.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات 51.2 ارب ڈالر پر آگئیں۔
مالی سال 2023 جولائی تا مئی کے دوران برآمدات میں 12.1بھی فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،کمی کے بعد برآمدات پچھلے مالی سال کے 28.9 ارب ڈالر سے کم ہو کر 25.4 ارب ڈالر پر آ گئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر 13 فیصد کمی کے ساتھ 22.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ترسیلات زر 26.1 ارب ڈالر تھیں۔ جولائی تا اپریل موجودہ مالی سال 2023 کے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 23.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 1170.1 ملین ڈالر پر آ گئی۔