امریکی کونسل جنرل ولیم کے میکا نیول کا دورہ راجن پور،د پٹی کمشنر نے بریفنگ دی

15

راجن پور، 22 جون (اے پی پی):امریکی قونصلیٹ لاہور کے کونسل جنرل ولیم کے میکا نیول نے  راجن پور کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور آمد  پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے استقبال کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ا مریکی قونصلیٹ کے میکا نیول کو ضلع راجن پور کی تاریخ ،تہذیب ،رہن سہن ، امن و امان ، ترقیاتی منصوبوں  اور سماجی و معاشی حالات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔  ڈپٹی کمشنر نے رود کوہیوں کی سیلابی صورتحال پر بھی بریفنگ دی  ۔

بعد ازاں ولیم کے میکا نیول نے ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں پودا لگایا،  امریکی قونصیلیٹ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام مقامی گھریلو ثقافتی مصنوعات ، ملبوسات کی نمائش کا بھی معائنہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے امریکی قونصیلیٹ جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے امریکی قونصلیٹ کو شیلڈ پیش کی اور سرائیکی اجرک اور پگڑی پہنائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمداورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز  بھی موجود تھے۔